سرفراز احمد کا مفت تعلیم کیلئے کراچی میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ زیر تعلیم طلبا اور طالبات کو بلا معاوضہ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وکٹ کیپر بیٹر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دور میں حصول علم بہت مشکل ہوگئی ہے۔ طالب علموں کیلئے تعلیم کے مالی اخراجات کا ادا کرنا ناممکن سا ہوگیا ہے جبکہ بڑھتی ہوئی فیس کے سبب بعض اوقات تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ مالی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔فلاحی مقاصد کیلئے کوشاں غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ مل کر یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس یونیورسٹی میں طلبا کو مفت تعلیم فراہم کریں گے تاکہ وہ علم حاصل کرکے اپنا مستقبل سنواریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں عوامی تعاون بہت ضروری ہے۔ منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سمیت ملک بھر کی جامعات اور ماہرین تعلیم سے بھی رابطے کرکے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...