فنڈنگ کیس‘ مسلم لیگ‘ پی ٹی آئی کے وکلاء کی عدم پیشی پر سماعت 19فروری تک ملتوی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت وکلاء کی عدم پیشی کے باعث 19 فروری تک ملتوی کر دی۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے وکلاء پیش نہ ہو سکے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے قانونی معاملات میں جواب کے لئے راجہ ظفرالحق کو اختیار تفویض کر دیا، جبکہ نواز شریف کی طرف سے مختار نامہ الیکشن کمشن میں جمع کرا دیا گیا، مختار نامہ کے مطابق پارٹی کی طرف سے راجہ ظفرالحق جواب جمع کر سکتے ہیں۔