سوئی گیس بندش حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، راجہ محمد علی منھاس ودیگر
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)سوئی گیس بندش حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے موجودہ حکومت عوام کو روز بروز مشکلات میں مبتلا کر رہی ہے تحریک ا نصاف کے ایم این اے بھی حلقہ کے مسائل سے لا علم ہیں این اے 56 کی تمام یونین کونسلز میں بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے گیس سلنڈر 150روپے کلو تک پہنچ چکاہے اور عوام سلنڈر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں ان خیالات کا اظہار PPP راولپنڈی کے عہدداران راجہ محمد علی منھاس اور راجہ عرفان حیدر نے یونین کونسل 22،24اور 31کے مختلف وفود سے سوئی گیس سے متعلق موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوے کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے پی پی پی نے ہمیشہ اپنی جدوجہد کی اور آج بھی پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان مسائل کو حل کرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوے ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں سوئی گیس کی بندش کا خاتمہ کرکے فوری بحال کیا جاے اور عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں ۔