پاکستان کیلئے اسلامیان ہند لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا:پیر اعجاز اشرفی
لاہور (نامہ نگارخصوصی) پاکستان قربانیوں کی داستان ہے‘یہ ارض پاک خون کی ندیاں بہنے کے بعد حاصل ہوا۔ پاکستان کی بنیادوں میں کلمہ طیبہ کی صدائیں ہیں۔ 1857 کی تحریک آزادی سے لیکر 1947 تک ہزاروں علماء مشائخ لاکھوں مسلمان بزرگ،جوان عورتوں بچوں نے جانوں کے نذرانے دے کر اس ملک پاکستان کی بنیاد رکھی۔آج ہمیں پاکستان کی قدر کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی سینئر رہنما تحریک لبیک یارسول اللہ صاحبزادہ پیر اعجازاشرفی نے حلقہ این اے 127 کے نوجوانوں کے وفد سے مغلپورہ میں ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ پیراعجازاشرفی نے اس موقع پر کہا ہر سال کی طرح اس سال بھی 14 اگست یوم آزادی کو تجدید عہد وفا کے ساتھ جوش خروش سے منایا جائے گا۔ پیراعجازاشرفی نے اعلان کیا 14 اگست کو تحفظ نظریہ پاکستان مارچ چوک شالامار تا داتا دربار 2:30 بجے نکالا جائے گا۔