فلپائن میں ابو سیاف گروپ کے ساتھ مقابلہ‘ 9 انتہا پسند ہلاک
منیلا(آئی این پی؍شنِہوا) جنوبی فلپائن کے سولو صوبے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ابوسیاف گروپ کے 9انتہاء پسند ہلاک جبکہ12زخمی ہو گئے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی جھڑپ اس وقت ہوئی جب سیکیورٹی فورسز کا مقابلہ ابو سیاف گروپ کے 120انتہاء پسندوں سے ہوا، جن کی قیادت رادولان ساہی لان اور نائب کمانڈر حاطب حاجن کر رہے تھے۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہاء پسندوں کو اس جھڑپ کے دوران ہلاک کر دیا گیا تاہم اس کے بعد کچھ انتہاء پسند چھوٹے گروپوں میں تقسیم ہو گئے جن کے ساتھ دوبارہ جھڑپیں ہوئیں اور اس میں 8انتہاء پسند ہلاک اور 19زخمی ہوئے، ابو سیاف گروپ جنوبی فلپائن میں 90ء کی دہائی سے مسلسل کارروائیاں کررہا ہے۔