حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کا یو م شہادت مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمگیر ایام باب الحوائج کے اختتام پر جمعرات کو حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کا یو م شہادت روایتی مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔اس موقع پر جمعرات کو ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی اور گرد و نواح میں بھی جلوس تابوت برآمد ہوئے اور مجالس عز ا کا انعقاد کیا گیا۔جس کیساتھ ہی عالمگیر ایام باب الحوائج کے پروگرام اختتام پذیر ہو گئے، علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے مجالس سے خطاب کرتے ہوئے سیرت امام موسیٰ بن جعفر ؑ کی عملی پیروی کو مشکلات زمانہ سے نجات اور ہر قسم کے بحرانوں کا حل قراردیا ۔راولپنڈ ی میں مرکزی جلوسِ تابوت چوہڑ ہڑپال میں متولی دربار سخی شاہ پیارا باوا سید قاسم علی شاہ کے زیر اہتمام سید غلام حیدر شاہ کاظمی، سیدعمران حسین نقوی اورسیدانوارحسین شاہ کی رہائشگاہ سے برآمد ہوا ،دورانِ جلوس بڑی تعداد میں شرکاء نے زنجیر کا ماتم کرکے پُرسہ پیش کیااور نوحہ خوانی و ماتمداری کی۔جلوس عزاء اپنے مقررہ راستوں سے گز ر کر دربارِ عالیہ سخی شاہ پیاراکاظمی المشہدی میں اختتام پذیر ہوا۔ جہاں پرمجلس عزا سے ذاکر سید اقبال حسین شاہ بجاڑ، ذاکرصفدرعباس نوتکی ،علامہ مطلوب حسین تقی ، مختارحسین شاہ ، اوردیگرنامورعلمائے کرام اورذاکرین عظام نے خطاب کیا۔