میجر عزیز بھٹی شہید کا چوون واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے.عزیز بھٹی قیام پاکستان کے بعدپاکستان ملٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے۔
بارہ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو جب دشمن پاک فوج پر بھاری گولہ باری کر رہا تھا میجر عزیز بھٹی نے مورچے سے باہر نکل کر اپنے سپاہیوں کو ہدایات دیں، اسی دوران توپ کا ایک گولہ میجر عزیز بھٹی کو لگا اور انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پایا۔