العزیزیہ ریفرنس، نیب کو شواہد مکمل کرنے کیلئے آج تک کی مہلت
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں شواہد مکمل کرنے کےلئے نیب کوآج( جمعہ )تک کا وقت دے دیا، عدالتنے ملزم کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کردی ہے، فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیاءکو بھی (آ ج) طلب کر لیا گیاہے، خواجہ حارث اورنیب پراسیکیوٹرمیں گرما گرمی ہو تی رہی، خواجہ حارث نے کہا کہ ملزم کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل نہ کھیلا جائے۔ جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کی ، سماعت شروع ہوئی تووکیل صفائی خواجہ حارث نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جمعرات کو حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا،خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان گرما گرمی ہو تی رہی،نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ پہلے ملزم کا342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے، ،خواجہ حارث نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ دونوں ریفرنسز کا ایک ساتھ فیصلہ چاہتے ہیں، پہلے طے ہوا تھا کہ واجد ضیاءکا بیان دوسرے ریفرنس میں بھی پہلے مکمل کیا جائے گا۔ نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ عدالت چاہے تو دونوں ریفرنس میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی تاریخ مقررکردے،خواجہ حارث نے کہا کہ فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں مشترکہ شواہد ہیں، اگر العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کا فیصلہ الگ کرنا ہے تو پھر الگ بات ہے،دونوں ریفرنسز میں اگر فیصلہ اکھٹا آنا ہے تو پھر واجد ضیاءکا بیان ریکارڈ کرنے میں کیا حرج ہے۔
العزیزیہ ریفرنس