گوجرانوالہ‘ اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار
گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ آصف اقبال کے مطابق ارسلان نے سعودی عرب میں مقیم لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور جب وہ گوجرانوالہ آئی تو اس نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر لڑکی سے شادی کر دی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ارسلان اپنی بیوی کی لاعلمی میں اس کی ویڈیو بناتا رہا، اور پھر انجان نمبر سے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر اس سے پیسے بھی بٹورتا رہا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاتون نے مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر گھر والوں کو بتایا اور مقدمہ درج کرا دیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تو وہ خاتون کا شوہر نکلا ٗملزم کے موبائل سے ویڈیو برآمد کر لی گئی ہیں۔