ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی جدوجہد کرررہے ہیں:قاری زواربہادر
لا ہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ کے افکار کی آمین ہے انہوں نے جس اسلامی فلاحی مملکت کا تصور پیش کیا تھا جمعیت علماء پاکستان ان ہی نظریات کی روشنی میںوطن عزیز میں نفاذ نظام مصطفیٰ ؐکی جدوجہدکررہی ہے حضرت علامہ اقبال نے دو قومی نظریہ اورپھر علیحدہ وطن کا خواب اس لئے دیکھا تھا کہ مسلمانان برصغیر آزادی سے اس وطن عزیز میں رسولؐکا لایا ہوا نظام نافذ کرسکیں اور اس کی برکات سے مالا مال ہوں۔مگر بد قسمتی سے پاکستان بننے قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد سے لے کر اب تک کے حکمران اس کے قیام کے اصل مقصد کو فراموش کربیٹھے ہیں ۔ اس وقت اسلامی تعلیمات کے خلاف ملکی فیصلے اسلامی نظریات اور علامہ اقبال کے افکار کی نفی ہے ۔گستاخ خاتون کی رہائی اور بیرون ملک جانے کی اطلاع سے پاکستان کی عوام بے چینی میں مبتلا ہو گئے ۔