عوام پر ٹیکس کو بوجھ بیوروکریٹ کی جانب سے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے
ہٹیاں بالا (آئی این پی)بلدیاتی اداروں کی جانب سے عوام پر ٹیکس کو بوجھ بیوروکریٹ کی جانب سے حکومت کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کے مارے ہوئے ہیں اوپر سے مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا بلدیاتی اداروں کے تحت لگائے جانے والے ٹیکس عوام کی بہتری کے لئے نہیں بلکہ ان اداروں کی اپنی عیاشیوں کے لئے ہیں جنہیں تاجروں اور عوام نے مسترد کرتے ہوئے ان ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کرنیکا اعلان کر دیا تاجروں کا کہنا ہے اگر بلدیاتی اداروں کی جانب سے نئے ٹیکس کو ختم نہ کیا گیا تو وہ اپنے تمام کاروبار بند کر کے شدید احتجاج کریں با اثر اور بڑے لوگ ٹیکس نہیں دیتے جس کی وجہ سے بیروکریٹ نے غریب چھوٹے تاجروں کو لوٹنے کا پروگرام بنایا ہے مگر تاجر یہ ٖظلمانہ فیصلہ کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انجمن تاجران ہٹیان بالا کے صدر خورشید انور اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ریاست کے عوام کی بہتری کے لئے اچھے اقدامات کر رہے ہیں مگر بیوروکریسی جان بوجھ کر کچھ ایسے اقدامات کر رہی ہے جس کی وجہ سے حکومتی کی ساکھ متاثر ہو اس لئے وزیراعظم فوری بلدیاتی اداروں کی جانب سے چھوٹے تاجروں پر لگائے جانے والے ٹیکس کا فیصلہ واپس کروائیں ۔