اداکارہ میرا کی دوسری شادی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ‘ 15 نومبر کو سنایا جائیگا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت کے جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کی دوسری شادی روکنے کے سلسلے میں دائر کی گئی۔ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ فاضل عدالت فیصلہ 15 نومبر کو سنائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کا موقف ہے کہ اداکارہ میر عتیق نامی شخص کی منکوحہ ہے جسے دوسری شادی سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا جو ان دنوں غیر ملکی دوے پر ہیں کی عدم موجودگی کے باعث فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ 15 نومبر کو میرا کی موجودگی میں فیصلہ سنایا جائے گا۔