انڈر 16 سکولز بوائز ہاکی چیمپیئن شپ کیلئے ٹرائلز کا آغاز
ملتان (سپورٹس پورٹر) پی ایچ ایف انڈر 16 سکول بوائز نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کے لئے ملتان ڈویژن‘ بہاولپور ڈویژن اور ڈی جی خان ڈویژن کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ٹرائلز شروع ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ گراؤنڈ میں ہونے والے دو روزہ ٹرائلز میں تینوں ڈویژن سے 40 کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سلیکشن کمیٹی میں شامل کامران شریف چوہدری اور شیخ ہارون سعید نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ٹرائلز کے دوسرے سے اور آخری روز 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کے کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف انڈر 16 بوائز نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ 19 نومبر کو خیرپور میں شروع ہو گی۔