افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈر میکرنن کو تبدیل کر کے جنرل سٹینلے کو تعینات کر دیا گیا
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے افغانستان میں اپنے اعلیٰ فوجی کمانڈر جان میکرنن کو تبدیل کرکے جنرل اسٹینلے میکرسٹل کو تعینات کیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مائیکل مولن کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ امریکہ کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹس گیٹس نے کہا کہ افغان جنگ کےلئے نئی سوچ اور حکمت عملی درکار ہے، یہ چیلنج نئی فوجی قیادت کے سپرد کیا جارہا ہے۔