فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ہنر سب کیلئے کے حوالے سے تقریب۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات کہتی ہیں ہنر مند پروگرام نوجوانوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔خواتین ہنر مند پروگرام سے فائدہ اٹھا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گی۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ہنر سب کیلئےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہنر مند پروگرام نوجوانوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ خواتین ہنر مند پروگرام سے فائدہ اٹھا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گی۔خواتین نئے پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں۔دنیا میں پاکستان کی بیٹیوں کا تعارف آئی ٹی میں نمایاں کارکردگی سے ہوگا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بناناوزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ خواتین میں آگے بڑھنے کی بے پناہ صلاحیت ہے،مواقع کی کمی ہے۔ موجودہ حکومت خواتین کوآگے بڑھنے کیلئے بے پناہ مواقع فراہم کررہی ہےکسی بھی معاشرے میں کامیاب سرمایہ کاری انسانی وسائل پر کی جاتی ہے۔ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے کامیاب جوان پروگرام اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ہنر مند پروگرام کے ذریعے چیلنجز مواقع میں تبدیل ہوں گے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024