بھارت کو سفارتی سطح پر پاکستان کی کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں: گورنر سرور
لاہور(کلچرل رپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بدتر ین ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر بھارت سن لیں کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا ہوتا‘ پاکستان آج بھی کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے ‘سفارتی سطح پر پاکستان کی کامیابیاں بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی ہیں اس لیے خدشہ ہے بھارت کسی بھی وقت کوئی شر مناک حر کت کر سکتا ہے ‘ آج بھارت کی اپنی سیاسی جماعتیں بھی نر یندرمودی کو دہشت گردقرار دے رہی ہے ‘پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہے اور دشمن کو بھر پور جواب ہی دیا جائیگا ‘تحر یک انصاف دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر مکمل عمل کر رہی ہے ۔ وہ گور نر ہائوس لاہور میں صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید‘ تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور بزنس مین طارق علیم کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفود سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے سفارتی سطح پر بھر پور کامیاب حاصل کیں ہیں اور پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے دنیا میں کیے جانیوالے منفی پراپپگنڈے کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔