اسٹیٹ بینک نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

بینک دولت آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ پر 3 دن تعطیلات کا اعلان کر دیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیدالاضحیٰ پر17 سے 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روزہ تعطیلات کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کی تھی اور ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جنوری کو مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن