ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کی نذر ہوگیا

 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث  منسوخ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں ہونے والے سری لنکا اور نیپال کے درمیان گروپ ڈی کے میچ کا ٹاس  بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر ٹاس ہوئے ہی میچ کو ختم کر دیا گیا۔نیپال نے آج ایونٹ کا اپنا دوسرا جبکہ سری لنکا نے تیسرا میچ کھیلنا تھا۔ سری لنکا کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ نیپال بھی اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا

ای پیپر دی نیشن