وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکج پر نظرثانی
اسلام آباد(مسعودماجدسید؍خبر نگار) اسٹیبلشمینٹ ڈویژن نے نگراں وزیر اعظم کی منظوری سے وفاقی حکومت کے حاضر سروس وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کیلئے وزیر اعظم کے امدادی پیکج پر پھر نظرثانی کردی ہے اور مراسلے میں واضح کر دیا گیا ہے کہ 15جون2013سے 9فروری2015کے درمیان کے دائر کردہ کلیمزاور جاری 20اکتوبر 2014کے کلیمز پر حکومت نے کام شروع کردیاہے اور پیکج کے تحت مقررہ حقوق اور قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے ٔ کیسز کو نمٹایاجاے ٔ گا۔اس سلسلے میں تمام وزارتوں و ڈویژنوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ فنانشل ایڈوائزر ز کے ذریعے کیسز فائل کریں گے ۔ وزارت خزانہ کو یہ کیسز بھیجے جائیںگے اور معاوضوں کی ادائیگی ضمنی گرانٹ کے ذریعے کی جاے ٔ گی۔ واضح ہو کہ اس سلسلے میں ’’نواے ٔ وقت‘‘نے سب سے پہلے21مئی2018کو اس نظرثانی شدہ پیکج کی منظوری کی خبر دی تھی اور اب اسی پیکج پر مزید نگراں وزیر اعظم نے نظرثانی کرتے ہوے ٔ ہدایات جاری کردی ہیں ۔ اب وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کے خاندان کے افراد کو درجہ چہارم کی اسامیوں سے بڑھ کر گریڈ پندرہ تک کی اسامیوں پر بغیر اشتہار بھرتی بھی کیاجاسکے گا اور خاندان کو معاوضہ بھی ادا کیا جاے ٔ گا۔
امدادی پیکج