عید پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ‘جان محمد بلوچ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر میں عید الفطرکے مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے انعقاد کیلئے جامع منصوبہ کے تحت ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ عید الفطر کے انتظامات کے حوالے سے محکمہ جاتی سربراہان سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔