ماڈل نایاب کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ، جس میں نایاب کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم مقتولہ سے زیادتی سے متعلق فرانزک رپورٹ میں واضح ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل نایاب کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، مقتولہ کی گردن پرزخم کے نشان بھی پائے گئے ہیں۔ مقتولہ سے زیادتی سے متعلق فرانزک رپورٹ میں واضح ہوگا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب کےموبائل فون سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوں پر تفتیش جاری ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024