Waqt News
Thursday | February 25, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • تھر پارکر میں ترقی کا عمل مزید تیز کیا جائے گا، فریال تالپور
  • بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے ریونیو بڑھانا ہوگا، ناصر شاہ
  • بحریہ ٹائون کراچی کی چوتھے سال بھی فلاور شو میں شاندار کامیابی
  • بغیر بتائے شہر کیوں چھوڑا، مولانا اورنگزیب فاروقی کیخلاف مقدمہ درج
  • ادارے آئینی دائرہ کار میں رہیں تو بہتر ہے، سردار لطیف کھوسہ

آئیے استاد کی عزت کریں

Feb 12, 2021 6:51 AM, February 12, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
آئیے استاد کی عزت کریں

سکندر اعظم نے کیا خوب کہا تھا کہ میرا باپ مجھے آسمان سے زمین پر لایااور میرا اُستاد مجھے زمین سے آسمان پر لے گیا۔ دنیا میں جن ملکوں نے اُستاد کو عزت، احترام اور معاشی خوشحالی دی وہ ترقی کی تمام حدوں کو پار کر گئے اور اسکے ساتھ صحت، صفائی، قانون کا احترام، انصاف، باہمی اتفاق میں یکتا ہو گئے۔ وہاں لوگوں میں اور استادوں میں تعلیم دینے اور تعلیم کے حصول کا جنون ہوتا ہے جس کی بدولت وہاں تعلیم سو فیصد ہو گئی ہے۔ وہاں کی لیبارٹریاں، ہسپتال اور سائنسی ادارے اپنی اعلیٰ تعلیم کی بنیاد پر ہر وقت نئے نئے تجربات اور نئی نئی ایجادات کر کے دنیا کو حیران کر رہے ہیں۔ جبکہ ہمارے استاد کسمپرسی، معاشی پسماندگی اور معاشرے میں عزت و وقار کی تلا ش میں ہیں۔جرمنی کی آئرن خاتون اینجلا مرکل جو سادگی، حب الوطنی، خلوص و محبت کا اعلیٰ نمونہ ہیں۔ اسکی ایک مثال جب اس خاتون کے سامنے ڈاکٹرز کی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ آیا تو انہوں نے اُستادوں کی تنخواہ پوچھی تو پتہ چلا کہ اُنکی تنخواہ ڈاکٹرز کی تنخواہ سے کم ہے۔ اس پر انہوں نے کہا۔ کیا مذاق ہے کہ جو اُستاد ان کو ڈاکٹر بناتے ہیں ان کی تنخواہ کم ہو اور ان ڈاکٹروں کی تنخواہ اُستادوں سے زیادہ ہو یہ میں نہیں مانتی۔بقول اشفاق احمد وہ اٹلی میں جب تعلیم دیتے تھے تو اُنکے سکوٹر کا چالان ہو گیا۔ جب وہ عدالت میں چالان بھرنے گئے تو جج نے اُن کا پیشہ پوچھا۔ اس پر انہوں نے بتایا کہ میں ایک استاد ہوں تو عدالت میں کہرام مچ گیا کہ ’’ٹیچر اِن دی کورٹ، ٹیچر اِن دی کورٹ۔‘‘ علامہ مشرقی بھی انہی اُستادوں کے تعلیم یافتہ تھے جنہوں نے سوالنامے میں درج دس سوالوں میں سے کوئی سے پانچ حل کرنے کا کہا گیا تھا اور انہوں نے دس کے دس حل کر کے لکھ دیا کہ کوئی سے پانچ چیک کر لو۔آج اُستادوں میں دلجمعی سے بچوں کو تعلیم دینے کا جذبہ مفقود ہو چکا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اُستادوں کو عزت، احترام اور مقام دے کر معاشرے میں اوپر لایا جائے۔ ہر روز اربوں روپے کے فراڈ اور نقصانات کا سنتے ہیں۔ اگر استادوں کی تنخواہ تین چار گنا بڑھا دی جائے تو منافع میں گھاٹا پڑ سکتا ہے لیکن قوم کی تعمیر نو ہو جائیگی۔اُستادوں سے بھی ایک درخواست ہے کہ وہ بھی اُستاد بنیں۔ مانا کہ ملک میں چار پانچ نظام تعلیم ہیں تو پڑھائی کے معیار بھی چار پانچ ہیں۔ پاکستان میں بھی یورپی اساتذہ اور بعض پاکستانی اساتذہ بھی کلاس میں موجود ہر بچے کا نام، اُنکے والدین، بچے کی پڑھائی اور اُسکو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ہمارے یہاں ہزاروں اُستاد کبھی سکولوں میں نہیں جاتے۔ صرف ان کو تنخواہ لینے کا پتہ ہے۔ یہ جعلی اساتذہ ایک مجرمانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ انگریز دور میں چونکہ اقتدار مسلمانوں سے چھینا گیا تھا۔ انگریزوں کے دل میں بدلا اور ہندوئوں کے دل میں غصہ اور دشمنی تھی جس کی وجہ سے سب سے پہلے مسلمانوں کا تعلیم سے رابطہ ختم کیا گیا۔ اُن کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کیلئے اُن کو بڑی نوکریوں کے حق سے محروم کر دیا گیا۔ سرسید احمد خان کو جب اس بات کا احساس ہوا اور انہوں نے دور تک نگاہ دوڑائی اور اللہ کا نام لے کر علی گڑھ یونیورسٹی کی بنیاد رکھی تو مسلمانوں کے جسم میں محدود حد تک تعلیمی خون کی گردش شروع ہوئی۔ مسلمان نہ تو اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے، نہ معاشی طور پر مستحکم تھے۔ وہ انگریزوں کے ساتھ کلرک بنے، سکولوں میں استاد بنے۔ انہوں نے انگریزوں کی قربت میں رہتے ہوئے اُنکے کردار اور کام کرنے کے طریقوں پر غور کیا اور اُن کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی اور اتنے قابل کر دئیے کہ وہ مقابلے کے امتحانوں آئی سی ایس میں اعلیٰ پوزیشنیں لینے میں کامیاب ہو گئے۔ ان آئی سی ایس افسروں کی اکثریت نے پاکستان بننے کے بعد اپنی خداداد صلاحیتوں،جوہر قابل، خلوص، جذبہ ایمانی، ایمانداری اور حب الوطنی کے ساتھ1964ء تک اردگرد کے ممالک کی صف میں پاکستان کو درجہ اول پر فائض کر دیا۔میں پھر کہوں گا کہ ہمارے پاس محب وطن بیوروکریٹس ایک بہت بڑا سرمایہ تھے۔ اُنکے کارنامے دیکھو کہ 1960ء سے لیکر 1980ء تک پاکستان ایشیاء کا فاسٹ گروئنگ ملک سمجھا جاتا تھا اور مستقبل کی معاشی پاور بھی تھا۔ اس کے ساتھ ہی 1965ء سے 1985ء تک کا 25 سالہ پلان بنایا گیا جس کے تحت 1985ء میں پاکستان کے عوام کا معیارِ زندگی جاپان کے لوگوں جیسا اور فی کس آمدنی بھی اُن سے زیادہ کرنی تھی۔ اس کامیابی کا کریڈٹ ڈاکٹر محبوب الحق کو جاتا ہے۔ اب دیکھیں کہ ڈاکٹر محبوب الحق صاحب ایک اُستاد کے بیٹے تھے۔ اُن کا احترام دنیا کرتی تھی۔ وہ محسن پاکستان تھے۔ ڈاکٹر محبوب الحق کے منصوبے لیکر کوریا کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے اور ہم ابھی تک منزل سے ہٹ کر بارہ ٹہنی کھیل رہے ہیں۔1964ء تک ذرا استاد کی عزت، ادب و احترام کا یہ عالم تھا کہ سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فاروق بیدار سٹوڈنٹ یونین کے جنرل سیکرٹری تھے۔ انہوں نے کالج میں فیسوں میں کمی کیلئے زبردست احتجاج شروع کیا۔ گرما گرم تقریریں جاری تھیں اور پُرجوش نعرے لگ رہے تھے کہ اُدھر سے کالج کے پرنسپل جناب حمیداحمد خان مرحوم آگئے۔ لڑکوں نے شورمچا دیا کہ پرنسپل صاحب تقریر کریں۔ حمید احمد خان صاحب سٹیج پر آئے اور اپنی تقریر میں سٹوڈنٹ کے سارے مطالبوں کی حمایت کر دی اور ان مطالبات میں یہ کہہ کر ایک مطالبے کا اضافہ کر دیا ۔ چونکہ اسلامیہ کالج کے لڑکے اب عاقل و بالغ ہو گئے ہیں لہٰذا اب میری یہاں کوئی گنجائش نہیں اور میرا بھی استعفیٰ قبول کیا جائے۔ احتجاجی ماحول یکدم سوگوار ہو گیا۔ لڑکے منتیں کرنے پر آگئے کہ آپ اپنا استعفیٰ واپس لیں۔ اس پر انہوں نے انکار کر دیا تو لڑکوں نے رو رو کر اور منت سماجت کرکے انہیں استعفیٰ واپس لینے پر راضی کیا۔ سول سیکرٹریٹ میں ہمارے بینک کی برانچ تھی میں اپنی برانچ کے باہر کھڑا تھا۔ بالکل سامنے آئی جی پنجاب کا آفس تھا جہاں درجنوں پولیس والے ڈسپلنری کیسز کے سلسلے میں حاضر ہوتے تھے۔ محترم ڈاکٹر نذیر احمد خان سائیکل پر باہر جا رہے تھے کہ سامنے سے اُس وقت کے آئی جی پنجاب لئیق احمد خان آرہے تھے۔ انکی نظر جیسے ہی ڈاکٹر صاحب پر پڑی۔ گاڑی سے اُتر کر ڈاکٹر صاحب کی طرف آوازیں لگاتے ہوئے دوڑ پڑے۔ درویش استاد کی بے نیازی دیکھیں کہ آئی جی صاحب نے ڈاکٹر صاحب کو ایک کپ کافی پینے کی درخواست کی لیکن درویش ڈاکٹر نے انتہائی بے اعتنائی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پھر کبھی صحیح اور چل پڑے۔ یہ تھی اُستادوں کی عزت۔

تھر پارکر میں ترقی کا عمل مزید تیز کیا جائے گا، فریال تالپور

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد سلیم بٹ


مشہور ٖخبریں
  • جمائما گولڈ سمتھ کا دل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

    Feb 16, 2021 | 20:12
  • حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

    Feb 16, 2021
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • ’’غریب کی چھت ٹپکتی ہی رہے گی‘‘

    Feb 12, 2021
متعلقہ خبریں
  • اسٹیل ملز کی اراضی فروخت نہیں کی جارہی : حماداظہر

    Nov 28, 2020 | 17:21
  • وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی ...

    Nov 13, 2020 | 13:20
  • پوپ فرانسس کی ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کی حمایت

    Oct 22, 2020 | 13:54
  • سپریم لیڈر کی دولت کرونا سے متاثرہ عوام پر خرچ کی جائے: ...

    Apr 14, 2020 | 11:18
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں، فیصلہ ...

    Feb 25, 2021 | 09:37
  • کیا کرونا وائرس کا مریض صرف بات کرنے سے بھی وائرس پھیلا سکتا ...

    Feb 25, 2021 | 09:33
  •  حمزہ شہباز کی رہائی حق وسچ کی فتح ہے ، میاں گل عمر فاروق

    Feb 25, 2021
  • انصاف کی فراہمی کیلئے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں :ا نسپکٹر مظہر ...

    Feb 25, 2021
  • راولپنڈی پولیس کی ڈرون کیمروں سے پتنگ بازوں کی ویڈیو ...

    Feb 25, 2021
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’’قائداعظمؒ کا سُوہنا ، شہکار، حمید نظامی ؒ، ...

    Feb 25, 2021
  • مریم بی بی سیاسی میرٹ کا قتل عام!!!!

    Feb 25, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  •  ڈاکٹر عاطف وحید کا انسداد سود سیمینار سے خطاب 

    Feb 24, 2021
  •  رمضان المبارک اور مہنگائی!!!

    Feb 24, 2021
  • 1

    نوائے وقت گروپ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ تندہی سے سرانجام دیتا رہیگا

  • 2

    آج عالمی قیادتیں بھی دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار پر مطمئن ہیں

  • 3

    مودی کے دورہ کشمیر پر یوم سیاہ 

  • 4

    ’’ضمیر فروشوں‘‘ کو نشان عبرت بنانا، وقت کا تقاضا 

  • 5

    بھارت کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے ناقابل تردیدثبوت موجود ہیں‘ کارروائی کیوں نہیں ...

  • 1

    بدھ  ‘  11 رجب المرجب  1442ھ‘  24؍ فروری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  10 رجب المرجب  1442ھ‘  23؍ فروری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  9 رجب المرجب  1442ھ‘  22؍ فروری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  8 رجب المرجب  1442ھ‘  21؍ فروری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  7 رجب المرجب  1442ھ‘  20؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • حمید نظامی سے ملاقاتیں 

    Feb 25, 2021
  • نظامی برادران، کلمہ حق گو  

    Feb 25, 2021
  • حمید نظامی…اپنے بھی خفا مجھ سے 

    Feb 25, 2021
  • حمید نظامی مرحوم سے قربتیں باتیں

    Feb 25, 2021
  • ضمنی انتخابات ہوا کا رخ

    Feb 24, 2021
  • ستارہ ٔ صحافت 

    Feb 25, 2021
  • حمید نظامی …میدان صحافت کا بے باک مجاہد

    Feb 25, 2021
  • حمید نظامی (مرحوم) ہمہ جہت شخصیت 

    Feb 25, 2021
  • تحریکِ و نظریہ پاکستان کا بے تیغ سپاہی 

    Feb 25, 2021
  • حمید نظامی … بحیثیت صحافی 

    Feb 25, 2021
  • 1

    بھاری بستے اور بھاری فیسیں 

  • 2

    تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جائیں 

  • 3

    بیٹی کی رخصتی میں معاونت کر دیں 

  • 4

    کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی اور عوامی مشکلات 

  • 5

     غزل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    الکتاب (۲)

  • 2

    الکتاب (۱)

  • 3

    ۔۔ہمہ آفتاب است

  • 4

    صبر کی جزاء

  • 5

    حکمت 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    ریاست

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    خیال

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    تقدیرِ

  • 3

    ڈاکٹر جاوید اقبال

  • 4

    ابلیس

  • 5

    علامہ اقبال

منتخب
  • 1

    ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

  • 2

    ’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

  • 3

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 4

    ’’عمر بھر کون حسیں، کون جواں رہتا ہے‘‘

  • 5

    ترکی، سفاک شوہرنے انشورنس کی رقم کے لیے حاملہ بیوی کو پہاڑ کی چوٹی پرلےجاکے دھکا ...

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    کرس گیل کے چیلنج پر حسن علی کا گگلی ڈانس

  • 2

    احسان اللہ احسان کا فرار ہو جانا ایک بہت سنگین معاملہ تھا ، ذمہ دار فوجی افسروں کے ...

  • 3

    لاہور: دو بچوں کو زندہ جلانے والی خاتون نے اعتراف جرم کر لیا

  • 4

    کرونا ویکسین اثر دیکھانے لگی،ایک خوراک سے اسپتالوں میں داخلے کی شرح 85فیصد تک کم

  • 5

    ایف اے ٹی ایف: پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group