راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی سیکرٹری سپورٹس احسان بھٹہ سے ملاقات
چکوال(نامہ نگار)صوبائی وزیر براے ہائر ایجو کیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی سیکرٹری اسپورٹس احسان بھٹہ سے اہم ملاقا ت ۔صوبائی وزیر نے چکوال میں کرکٹ سٹیڈیم کے حوالے سے ابھی تک کی جانے والی کوششوں کے متعلق سیکرٹری اسپورٹس کو تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا کہ ابھی تک چکوال کے بچے کرکٹ گراؤنڈ سے محروم ہیں۔اور ہماری یہ کوشش ہے کہ اپنے دور حکومت میں کرکٹ اسٹیڈیم کا تحفہ چکوال کے بچوں کو دیں۔ جس پر سیکرٹری اسپورٹس نے بہت جلد چکوال کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کے جو بھی قانونی پہلو ہیں وو بہت جلد مکمل کر کے ان شاء اللہ چکوال کرکٹ اسٹیڈیم کی منظوری دیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری ملک عاقب بھی موجود تھے۔