نوازشریف نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا: رانا تنویر
شیخوپورہ (آن لائن) وفاقی وزےر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنوےر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اتنے ترقےاتی کام نہیں ہوئے جو مسلم لیگ(ن) کے موجودہ دور میں ہوئے ۔ 2013ءمیں ملک بدترین معاشی بدحالی، دہشت گردی، توانائی و گیس بحران کا شکار تھا‘ ملک کو اندورنی و بےرونی چیلنجز کا سامنا تھا حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت آج ملک سے توانائی وگےس کا بحران کے حل کے ساتھ ساتھ حکومت نے دہشت گردی کو ختم کیا اور ملک کو تباہ حال معیشت کو مضبوط بناےا‘ کراچی کی روشنےاں بحال کیں‘ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا‘ بجلی کی لوڈشےڈ نگ ختم ہو چکی ‘ پہلے ملک میں گیس دستےاب نہیں تھی آج پنجاب سمےت ملک بھر میں گیس آرہی ہے اور ہر گھر کو گےس کا کنکشن دستےاب ہے‘ کراچی سے لیکر گوادر تک موٹر وےز، ہائی وےزبن رہی ہیں‘ پورے ملک میں توانائی سمےت سڑکیں ، ہسپتال اور ترقےاتی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں ہم نے دھرنوں سمےت دےگر سازشی عناصر کا مقابلہ بھی کیا اور ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر ڈال کر ایک نئے دور کا آغاز کیا ان خیالات کا ظہارا نہوں نے این اے 132کے نواحی علاقہ ملک پور میں گیس فراہمی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزےر رانا تنوےر حسین نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرکے قوم سے کئے تمام وعدے پورے کئے مسلم لیگ(ن) 2018ءمیں اپنی کارکردگی لیکر عوام کے پاس جائے گی عوامی طاقت اور خدا کے فضل سے مسلم لیگ(ن) الیکشن میں تاریخی کامےابی حاصل کرے گی۔