اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقہ روانہ

اولمپیئن جیو لین تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میرا ری ہیب مکمل ہو چکا ہے، میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، اولمپکس نزدیک ہیں اس کے لیے محنت کر رہا ہوں۔ اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقہ روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں ساؤتھ افریقا میں پانچ ہفتے کی ٹریننگ کروں گا۔ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ  میرے گھٹنے کی انجری تھی اور میں نے سرجری کرائی، میں نے دو ماہ پاکستان میں ٹریننگ کی میرے لیے مزید دعا کریں۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سپورٹ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سلمان اقبال نے بہت اچھی کوچنگ کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان اور عید کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...