پی آئی اے 20نومبر سے جدہ سمیت 3 نئی پروازوں کا آغاز کرے گی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن 20نومبر سے جدہ سمیت 3 نئی پروازوں کا آغاز کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے 20نومبر سے فیصل آباد سے جدہ کیلئے ہفتہ میں تیسری پرواز شروع کرے گی جبکہ 21نومبر سے فیصل آباد اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ میں مزید 2پروازیں شروع کی جائیں گی۔