بھٹو اور بےنظیر کا مشن ترک نہیں کرینگے: سردار حر بخاری
لاہور (خبر نگار) ”بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ“ پنجاب کے کوارڈینیٹر اور حلقہ این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ ہم اپنی جانوں کی قربانی تو دے سکتے ہیں لیکن بھٹو اور بینظیر بھٹو کا مشن ترک نہیں کریں گے‘ پیپلز پارٹی کے جیالے متحرک ہو گئے ہیں۔ انشاءللہ 11مئی کو حق اور سچ کا ساتھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور مہم کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار حر بخاری نے کہا کہ کامیابی ملی تو سرکاری کالونیوں میں رہائش پذیر ملازمین کو مالکانہ حقوق دلائیں گے۔