ہوائی فائرنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،15گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ہوائی فائرنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،15ملزموں کوگرفتار کرکے اسلحہ ایمو نیشن ،50 لیٹر شراب ،ایک کلو 985گرام چرس ،200پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئیں، 3ملزموں محمد ارسلان ،محمد احسن اور حب علی کو گرفتار کر کے موزر30بور ،2پستول30بور اور ایمونیشن ،تھانہ گنج منڈی پولیس نے ذوالفقار علی سے15لیٹر شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے محمد جبران سے10لیٹر شراب،تھانہ روات پولیس نے3منشیات فروشوں امان اللہ سے1کلو310گرام چرس، ملزم دانیال ارشد سے460گرام چرس، جبکہ ملزم نواب زادہ سے425گرام چرس جہانگیر سے10لیٹر شراب، تھانہ مری پولیس نے رفاقت حسین، توقیر اور عثما ن سے15لیٹر شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شاہد منصب سے340گرام چرس، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے عاشق سے450گرام چرس ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے حسن اقبال سے200پتنگیں اور 20ڈوریںبرآمد کرلی ہیں۔