آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کا اہم ترین دورہِ پاکستان

آذربائیجان پاکستان میں 2 سے 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ آذربائیجان تیل و گیس سمیت معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ آذربائیجان کے تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری پرغور کر رہا ہے، آذربائیجان ایل این جی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ اس بارے میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف دوست ملکوں سے اقتصادی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، شہباز شریف دوست ملکوں امداد کی بجائے انوسٹمنٹ چاہتے ہیں۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا دورہ پاکستان تجارتی تعلقات بہتر بنائے گا۔ آذربائیجان کے ساتھ ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ مصدق ملک نے بتایا کہ آذربائیجان کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن