ایکسین پھولنگر کی آفس میں کھلی کچہری ‘ لوگوں کے مسائل سنے 

پھول نگر (نامہ نگار) سی ای او لیسکو شاہد حیدر ایس ای قصور چودھری محمد رشید کی ہدایت پر ایکسین نوید احمد بھٹی نے پھولنگر ڈویژن میں لیسکو کی کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے ۔ لیسکو افسروں نے موقع پر صارفین کے مسائل حل کر دئیے، تفصیلات کے مطابق ایکسین نوید بھٹی نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سرکل بھر کے صارفین نے شرکت کی اور اپنے مسائل بتائے جن کو فوری حل کر دیا گیا، ایکسین پھول نگر نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا فوری ازالہ کرینگے کسی کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔

ای پیپر دی نیشن