شرقپورشریف : کرنٹ لگنے  سے 3 بھینسیں ہلاک

شرقپورشریف (نامہ نگار) بھٹی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 3 بھینسیں ہلاک ہو گئیں، افسوسناک واقع بجلی کے پول کی ارتھ تار میں کرنٹ آنے کی وجہ سے پیش آیا اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے لاہور جڑانوالہ روڈ بلاک کر دی اہل خانہ کے مطابق بھینسوں کی مالیت نو لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب بجلی کے پول میں کرنٹ کی اطلاع دی گی تھی مگر وہ عملہ ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچا ۔بھینسوں کے مالک شہزاد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن