دی یونیورسٹی آف لاہور میں کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایوارڈ تقریب 

لاہور(لیڈی رپورٹر)دی یونیورسٹی آف لاہور میںکیو ایس ورلڈ ریونیورسٹی رینکنگ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئر مین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے مہمان خصوصی اور ریجنل منیجر کیو ایس رینکنگ رامی اود نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ تقریب میں عزیر رئوف ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، سید فیضان حیدر، زعیم صدیقی ،پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز،رئوف اعظم، طلعت نصیر پاشا سمیت 30سے زائد یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا گزشتہ 3 سال سے پاکستانی یونیورسٹیز نے کیو ایس اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں ترقی کی ہے اور دونوں رینکنگ میں پاکستانی یونیورسٹیز عالمی سطح پر مقابلہ کر رہی ہیں۔ گیسٹ آف آنر ریجنل منیجر کیو ایس رینکنگ رامی اود نے کہا پاکستان خصوصی یونیورسٹی آف لاہور آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن