ناکامی کا ذمہ دار اکیلا بابر اعظم نہیں ‘کارکردگی کاجائزہ لیا جائے : مصباح الحق 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے T20 ورلڈ کپ 2024ء سے پاکستان کے جلد باہر ہونے کے بعد وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لینے پر زور دیا ہے۔ مصباح الحق نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری صرف بابر اعظم کے کندھوں پر نہیں بلکہ ان تمام کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے جو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ تھے۔مصباح الحق نے کہا کہ جہاں تک بابر کی کارکردگی کا تعلق ہے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ چار سال بعد کہاں کھڑا ہے۔ اس میں صرف کپتان کا قصور نہیں بلکہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں کا قصور وار ہے۔مصباح الحق نے ٹیم کے کمبی نیشن کا از سر نو جائزہ لینے اور بہتری کیلئے عملی آپشنز تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے محض نمائش کیلئے تبدیلیاں کرنے کے خلاف خبردار کیا اور کہا کہ اس طرح کی سطحی ایڈجسٹمنٹ ٹیم کی ترقی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔فیصلہ سازوں کو یہ بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن