کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کیلئے مکمل فٹ ہوں : عامر جمال

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے انجری سے انگلش کاؤنٹی سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔عامر جمال نے کہا کہ بدقسمتی سے واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کیساتھ میرا وقت پلان کے مطابق نہیں رہا۔دوسری چیمپئن شپ گیم کے دوران مجھے ہونے والی انجری اس کی وجہ بنی۔طبی مشورے کے بعد میں نے ایم آر آئی سکین کرایا اور مجھے کمر میں اینٹھن کی تشخیص ہوئی۔اس کے بعد میں نے طبی عملے کیساتھ انجری سے نجات اور بحالی کا عمل شروع کر دیا ۔میری ری ہیب کا عمل مکمل ہوا ہے۔میں میدان میں واپس آنے اور کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کیلئے مکمل طور پر فٹ ہوں۔تاہم میرے لیے کاؤنٹی کے ساتھ بطور اوورسیز کھلاڑی جاری رکھنے میں بہت دیر ہو چکی ہے کیونکہ وہ میری جگہ پہلے ہی متبادل کھلاڑی کو ٹیم کا حصہ بنا چکے ہیں۔واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور موقع کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن