نوجوان کا قاتل بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران سیالکوٹ ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا
گوجرانوالہ ، (نمائندہ خصوصی+ خبرنگار ) ایف آئی اے کی ٹیم نے نوجوان کو قتل کرنیوالے ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا ، بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ گذشتہ روز فیصل آباد میںنوجوان کو قتل کرنے والاقاتل انور سیالکوٹ ائر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کو شش کر رہا ہے جس پر اسے سیالکوٹ ائر پورٹ کے لائونج سے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کے مطابق ملزم انور نے گذشتہ روز فیصل آباد کے علاقہ ٹھیکری میںنوجوان ذوالفقار کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کے بیرون ملک بھاگنے کی کوشش پر ایئر پورٹ سکیورٹی کی طرف سے اطلاع ملنے پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔