مسلم لیگ ن نے کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کی عملی خدمت کی: رانا تنویر حسین
فیروزوالہ (نامہ نگار)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار کا کوئی موقع اپنے دور میں ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ سابق حکمران عوامی مسائل کی طرف توجہ دیتے تو ملک ترقی کے دھارے میں شامل ہو چکا ہوتا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کی عملی طور پر خدمت کی ہے۔ مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی سے مطمئن ہے۔2018کے الیکشن میں چاروں صوبوں سے کامیابی حاصل کرے گی۔ عوام جھوٹ بولنے والوں گالی کی سیاست کرنیوالوں کے چہروں کو پہنچانتے ہیں اب ان کے جھانسوں میں نہیں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول ، مسلم لیگ راہنما محمودا ختر گورائیہ، حاجی ظفر احمد مظفر ، میاں مشتاق احمد ، چوہدری فرہاد بہادر اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔