قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس پیرکو ہونگے
اسلام آباد ( آئی این پی ) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس پیرکو ہونگے ۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی صدارت میں سہ پہر تین بجے ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں شام پانچ بجے ہوگا۔ سینیٹ کے اجلاس میں(کل)پیرکو نجی کارروائی کا دن جبکہ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات سمیت معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔
اجلاس