جوائنٹ سیکرٹری سول ایوی ایشن کا اسلام آباد ائرپورٹ کا دورہ ناقص کارکردگی پر 6 ملازم معطل
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جوائنٹ سیکرٹری سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ائیر پورٹ کا اچانک دورہ کیا اور ناقص کارکردگی پر چھ ملازمین کو معطل کر دیا۔ جوائنٹ سیکرٹری نے ملازمین کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایئر پورٹ منیجر سکندر طاہر کی سرزنش کی۔ ملازمین میں ڈی ایف او وسیم، ڈیوٹی ویجلنس آفیسر بلال، رفعان، ارشد اور فیصل شامل ہیں۔ ایئرپورٹ منیجر سکندر طاہر کا کہنا ہے کہ معطل ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔