خذیمہ رفیق
پانی اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمت ہے جس کے بغیرزندگی کے کچھ معنی نہں ، پانی کے بغیرزندگی کا وجود ممکن نہیں ۔ پانی دوگیسوں ہائیڈروجن اور آکسیجن کا مرکب۔ ان دونوں کے ملاپ سے پانی بنتا ہے پانی کا کیمیائی فارمولا H2o ہے۔ کھانا کھائے بنا انسان چند دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن پانی کے بغیر ایسا ممکن نہیں ہمارے جسم میں خوراک کی ترسیل کے لئے پانی کی مناسب مقدار بہت ضروری ہے طبی ماہرین کے مطابق پانی پینا ایک کامل علاج ہے۔ ان بیماریوں سے بچنے کے لئے پانی بہت مفید ہے۔ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ جائے گی اور گرمیوں میں پانی کا زیادہ استعمال بھی زیادہ ہو گا۔ پانی کی ضروری مقدار غذا جسمانی سرگرمی موسم نمی، صحت اورجسم سے خارج ہونے والے پانی کی مقدار پر منحصر ہوتی ہے اوسطً جسم روزانہ ڈیڑھ لیٹرپانی خارج کرتا ہے ۔ ہرانسان مختلف مقدار میں جسم سے پانی خارج کرتا ہے اس لئے سب کے لئے ایک ہی مقدارمختص کرنا ممکن نہیں۔ بہرحال جسمانی نظام کی بحالی کے لئے پانی کی اتنی مقدار ضروری ہے جو جسم سے نکلنے والے پانی کو لوٹا سکے اس لئے عالمی صحت کے اداروں نے کم ازکم 8 سے 10 گلاس پانی روزانہ استعمال کرنا صحت مند زندگی کے لئے لازمی قراردیا ہے ۔
پانی کے اور بہت سے فوائد ہیں جیسے پانی غذا ہضم کرنے کے لئے ضروری ہے پانی کی جسم کے ٹمریچرکو ترتیب دینے اور خون کے گردش کرنے میں ضرورت ہوتی ہے پانی گردوں کو صاف رکھنے کے لئے ضروری ہے بڑھاپے کے اثرات کم کرنے میں پانی اہم ہوتا ہے۔ اس لئے پانی صحت کے لئے ضروری ہے صبح کا آغاز ایک دوگلاس پانی پی کرکریں۔ اپنے سکول آفس کام کاج کی جگہ اور گھرمیں اپنے لئے پانی کی بوتل علیحدہ رکھیں۔ ہرایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے درمیان پانی کی کچھ مقدارجسم کے لئے ضروری ہے ۔ صاف شفاف پانی کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں مشروبات کی کثیراستعمال کی بجائے سادہ پانی پینے کی عادت اپنائیں۔خذیمہ رفیق