فنکار دوست پالیسی پر ملک عامر ڈوگر کے شکر گزار ہیں: ڈاکٹر ناظم لابر
ملتان( جنرل رپورٹر) فنکار دوست پالیسی پر وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر کے شکر گزار ہیں ریڈیو ملتان میں آڈیٹوریم ‘ لفٹ اور میوزک سٹوڈیو کی اپ گریڈیشن کا کریڈٹ ملک عامر ڈوگر کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریڈیو فنکاروں کی نمائندہ تنظیم آرٹسٹس ایکویٹی فورم کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر ناظم لابر ‘ چیئرمین عامر بچہ ‘ وائس چیئرمین ممتاز اطہر ‘ صدر اسرار انجم ‘ ماہ رخ حفیظ ‘ جنرل سیکرٹری احسن شہباز ‘ نائب صدر ایاز سرور ‘ شہلا تنویر ‘ ذکیہ ناز کھوسہ ‘ ناہید کنول‘ افتخار گیلانی ‘ فاروق احمد ‘ الطاف حسین ‘ شوکت حسین ‘ اکرام الحق ‘ عابد کھاکھی اور کرن نے کہا کہ ریڈیو ملتان کیلئے ملک عامر ڈوگر کی خدمات تاریخ ساز ‘ ان کا نام ریڈیو ملتان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔