جتنا چانس بابراعظم کو ملا اتنا کسی کو نہیں ملا، شاہدآفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جتنا چانس بابراعظم کو ملا اتنا کسی کو نہیں ملا۔ شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی سرجری سے متعلق محسن نقوی کے بیان اورکپتان کی تبدیلی پربات کرتے ہوئے کہا کہ کپتان بدلنا ہے یا کوچ ایک بارفیصلہ کرلیں،پھران کو ٹائم دیں،جو بھی سرجری کرنی ہے ایک ہی بار کرلیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پہلی سرجری کرتے ہوئے وہاب ریاض، عبدالرزاق اور ٹیم منیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے.

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...