محکمہ موسمیات کی16جولائی تک مزیدبارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں مون سون بارشوں نے دھماکے دار انٹری دیدی، کہیں تیزبارش اور کہیں رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بٹ گرام اور مظفرآباد میں موسلا دھاربارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ پشاور، اٹک، صوابی، ہری پور، شانگلہ، اٹک میں بھی بھرپور بادل برسے۔

راولپنڈی/ بارش 

راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا،راولپنڈی میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش جاری  ہے جس کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا  ہے اور  آسمان پر گہرے کالے بادل چھا گئے،کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 5 فٹ تک پہنچ گئی  جبکہ سید پور ویلیج میں 34 جبکہ گولڑہ میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔واساحکام کا کہنا ہے کہ  واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے،سیدپورکے مقام پر 45 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔شمس آباد میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ نالہ لئی اور اطراف کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ،نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کے بہاؤ کا 5 فٹ ہے۔ نشیبی علاقوں میں واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کیے ساتھ موجود ہیں۔

بارش/ضلعی انتظامیہ اسلام آباد 

اسلام آباد میں بارش کے بعد مختلف شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے کی صورتحال،ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں،ایم سی آئی اور سی ڈی اے ٹیمز کی مدد سے نکاسی آب کا عمل جاری ہے جبکہ سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے مختلف نالوں کی بھی مانیٹرنگ جاری ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے  نکاسی آب کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری مون سون اقدامات کی وجہ سے کسی مقام پر سیلابی صورتحال رپورٹ نہیں ہوئی،نالوں کی صفائیوں کی وجہ سے پانی کا بہاؤ روانی سے جاری ہے، تمام اے سی اور مجسٹریٹس شاہراہوں پر موجود ہیں،شہر بھر میں ٹریفک معمول کے مطابق روانی سے جاری ہے

ای پیپر دی نیشن