دنیا کا خشک ترین صحرا گلستان میں تبدیل

چلّی میں واقع دنیا کا سب سے خشک صحرا ’اٹاکاما‘ بارش کے بعد گلستان میں تبدیل ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بارش کے بعد یہاں موجود ریت کو پچھلے کچھ دنوں کے دوران سفید اور جامنی رنگ کے پھولوں نے ڈھانپ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صحرائے اٹاکاما میں موجود بیج ہر چند سالوں میں موسم بہار کے دوران پھولوں کی شکل میں کھلتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی اس صحرا کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں بہت ہی خوبصورت قرار دیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن