کامونکی: لڑائی جھگڑے کے واقعات 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

کامونکی(نمائندہ خصوصی) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ ٹبہ محمد نگر کے ذوالفقارعلی اور کوٹ رفیق کے زبیر کے مابین رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا ہے۔ گذشتہ روز اسی بناء پر زبیر نے تشدد کر کے ذوالفقار کے ناک کی ہڈی توڑ دی جبکہ سابق رنجش پر گھر میں گھس کر بلال، یونس، مرتضیٰ، ابرار، عدیل، شکیل، خالد اور بارہ نامعلوم افراد نے کسوکی روڈ کے یونس اسکے دو بیٹوں،بہو  بیوی اور داماد کو ڈنڈے سوٹے کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ملزم جاتے ہوئے اڑھائی لاکھ روپے زیورار بھی لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

ای پیپر دی نیشن