151شہروں میںقائم پنجاب کالجز میںانٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری 

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کے تمام بورڈز میں سال2024 میٹرک امتحانات کے نتائج کے بعد طالب علموں کی بڑی تعداد نے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے ملک کے 151 شہروںمیں موجود پنجاب کالج کے کیمپسز کا رخ کیا ہے اور داخلہ فارمز کے حصول کیلئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ طلبائمحدود نشستوں پر میرٹ سکالر شپ کیلئے مقررہ تاریخوںمیںاپلائی کریں۔طلباء وطالبات اور انکے والدین کے مطابق پنجاب کالج میں داخلہ کواولین ترجیح دینے کی وجہ ان کا پنجاب کالجز کے اعلی تعلیمی معیار پر بھرپوراعتماد اور انٹرمیڈیٹ نتائج میںہر سال ٹاپ پوزیشنزکا حصول ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے  کہ یہاں اساتذہ طالب علموں کی صلا حیتوں میں نکھار پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیاںطلباء کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیتی ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کیلئے والدین اورطلباء وطالبات پنجاب کالجز کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن