لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے:ڈاکٹر شعیب 

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)چیئرمین ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ محکمہ متروکہ وقف املاک کی 6ہزار سے زائد اراضی کا قبضہ واگزار کرایا گیا ہے حکومت لوگوں کے رہائشی مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گی اگر اسکی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ ہوئی تو اسکا بھی حل کیاجائیگا اور لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا لیکن کسی کو ریاست کی زمین پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ محکمہ متروکہ وقف املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس کی لاٹھی اسکی بھینس والا جنگل کا قانون نہیں چلے گا قبل ازیں محکمہ متروکہ وقف املاک کی اراضی کے متعلق ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ کا انعقاد کاگیا جس میں ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد ، ڈی پی او صائد عزیز ، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈفرید اقبال، ڈائریکٹر لیگل میڈم عظمیٰ شہزادی ، ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک ننکانہ تنویراحمد ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن بٹ سمیت محکمہ اوقاف اور دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر شعیب سڈل نے صدر انجمن تحفظ مزارعین محکمہ اوقاف رانا ایوب کی زیر قیادت مزارعین کے وفد اور لوگوں سے ملاقات کی انکے مسائل سنے۔

ای پیپر دی نیشن