شاہین ریڈر نے قائداعظم فٹبال لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا
میلسی(نامہ نگار)شاہین فٹبال کلب رجسٹرڈ میلسی کے زیر اہتمام قائد اعظم فٹبال لیگ ٹورنامنٹ میں شاہین ریڈ نے شاہین گرین کو پنلٹی ککس پر 3 کے مقابلے میں5 گول سے ہرا دیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری حیدر خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اس موقع پر رائو طیب علی، رانا محمد اسلم، محمد اصغر منا، رائو محمد ندیم، رائو ظفریاب، لیاقت علی، چوہدری یونس اور دیگر موجود تھے ۔