لیڈز سکول سسٹم کے زیر اہتمام سکول پرنسپلز کے لئے تربیتی ورکشاپ
لاہور (پ ر) لیڈز ریسرچ ٹریننگ ڈویلپمنٹ شعبہ کے زیر اہتمام لیڈز سکول سسٹم سے وابستہ پرنسپل صاحبان کو مینجمنٹ ، ای آر پی سسٹم، انگریزی زبان کی اہمیت ، مارکیٹنگ اہمیت، پورٹل سسٹم، موثر تعلیمی طریقہ کار اور گروپ کے اغراض و مقاصد کی تربیت کیلئے مرکزی کیمپس لیڈزیونیورسٹی کماہاں روڈ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر منظور الحسن نیازی نے ویلکم نوٹ پیش کرتے ہوئے لیڈز سکول سسٹم کی اہمیت ، اغراض و مقاصد اور منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا، ایم ڈی لیڈز گروپ اسد منظور وٹونے مینجمنٹ سسٹم اور اس کی افادیت کے بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لیڈز سکول سسٹم کے تحت چلنے والے ادارے ایک مربوط نظام کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں ۔