رہبر پاکستان ڈاکٹر مجید نظامی تعلیمی ایوارڈ کی تقریب آج ہوگی
کراچی( خصوصی رپورٹر)19ویں فرزندان پاکستان رہبر پاکستان ڈاکٹر مجید نظامی تعلیمی ایوارڈ2017 کی تقریب آج ہفتہ10 فروری کو سہہ پہر 4بجے آڈیٹوریم محمد علی جناح یونیوسٹی( ماجو) لال کوٹھی شارع فیصل پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ہوگی فرزندان پاکستان کے چیئرمین رانا اآشفاق رسول کے مطابق تقریب کی صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کریں گے مہمان خصوصی میں بابو سرفراز خان جتوئی ، سینیٹر سعید غنی، شاہد رشید ، سیکریٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے علاوہ مہمانان خاص میں محمود شام، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، پروفیسر اللہ بخش اعوان، امین یوسف( ریزیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت) پروفیسر نوشابہ صدیقی، او رنعیم قریشی ایڈووکیٹ ہوں گے۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے ۔اس موقع پر میٹرک سائنس میں اول پوزیشن کے حامل علی ضیا خان، سید آفان احمد بخاری،( دوئم) لاریب شہزاد( سوئم) میٹرک جنرل فروپ حافظہ رومیسہ ابرار( اول) ،سنوبیہ اکرم( دوئم)،زجاجہ احمد)(سوئم)،انٹر کامرس محمد شایان صدیقی( اول)، ایمن شاہد (دوئم) ،فرناز فیصل ( سوئم)، انٹر سائنس (کمپیوٹر) سدرہ عروج( اول) سنیتا صادق (دوئم)،ثمین رحمان الٰہی(سوئم)ایمن عامر او جاز( سوئم)،انٹر سائنس پری میڈیکل محمد حسن احسن( اول)، مریم بتول( دوئم) عمیر واجد، محمد اویس سونچہ( سوئم) محمد عمر فاروق حبا ء سلیم(سوئم) ، انٹر آرٹس حریم صدیقی( اول) رمشا محسن دوئم، ربیکا انعام( سوئم) کو ایوارڈ دیئے جائیں گے جب کہ بہترین کارکردگی پر پروفیسر ڈاکٹر معظم حیدر ،سید وزیر الحسن او رپروفیسرسیدہ تطہیر فاطمہ کو خصوصی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
ڈاکٹرمجید نظامی