لاہور (سپورٹس رپورٹر + مانیٹرنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر سہیل تنویر کو فٹنس پرابلم کی وجہ سے قومی سکواڈ سے ڈراپ کر کے ان کی جگہ ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی جنید خان کو شامل کر لیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے متبادل کھلاڑی کو شامل کرنے کی درخواست کو قبول کر لیا ۔ دریں اثناء انتخاب عالم نے کہا ہے سہیل تنویر نے دورہ نیوزی لینڈ میں باولنگ اچھی کی تھی لیکن فیلڈنگ ان کا سنگین مسئلہ رہا ہے۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے مطابق سہیل تنویر نے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024